ملک سے باہر جانے والے کون سا روٹ اختیار کر سکتے ہیں اور ہوائی سفر کا کرایہ کتنا بڑھا ہے؟

Mar 04, 2026 | 09:28:AM
ملک سے باہر جانے والے کون سا روٹ اختیار کر سکتے ہیں اور ہوائی سفر کا کرایہ کتنا بڑھا ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد سب سے بڑا مسلئہ ان لوگوں کو درپیش ہے جن کے پاس ویزا بھی موجود ہے ٹکٹ بھی ہے لیکن کوئی پرواز دستیاب نہیں جو ان لوگوں کو ملک سے باہر لیکر جا سکے، اس وقت پاکستان سے باہر جانے کے لیے کون کون سے روٹس فعال ہیں اور آپ کن راستوں سے یورپ یا امریکا کا سفر کر سکتے ہیں؟

اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے سابق نائب صدر عدنان پراچہ نےبتایا کہ امریکا اسرائیل اور ایران کی جنگ میں خلیجی ممالک لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے پی آئی اے کے وہ روٹس جو گلف ممالک کی طرف ہیں ان کی کنیکٹیوٹی بہت کم رہ گئی ہے، دیکھنے میں یہ  آرہا ہے کہ یو اے ای کی طرف ہماری فلائٹس آپریشن زیادہ تھا جس میں ایمریٹس ایئر لائن، فلائی دبئی، ایئر عربیہ، اتحاد ایئرویز اور اس طرح کی بہت ساری دوسری ایئر لائنز ہیں جو کہ پاکستان سے مین پاور باہر منتقل کرتی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ   عمرہ زائرین کی تعداد بہت زیادہ ہے، سعودیہ میں بھی جدہ اور ریاض کے لیے اور دمام کے لیے لمیٹڈ فلائٹس ہیں، کرایوں کی بات کی جائے تو اس صورت حال میں جو ٹکٹ 65 ہزار روپے کا تھا وہ 1 لاکھ 10 یا 20 ہزار روپے کا بھی نہیں مل رہا،  یو اے ای، عمان، بحرین اور  قطر کے تمام ایئر لائن کیریئرز اس وقت ان ہولڈ ہیں اور جس سے ایئر ایوی ایشن انڈسٹری کو خاطر خواہ نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہماری جو مین پاور ہے،  جن کے ویزا  لگے ہوئے ہیں اور آگے ایکسپائر ہو رہے ہیں وہ بھی پریشان ہیں۔

 ذرائع نےبتایا کہ 28 تاریخ کو جب یہ کاروائیاں شروع ہوئی تھیں، کراچی ایئرپورٹ پر کوئی 15 کے قریب جہاز رکے تھے۔ اس کے بعد رفتہ رفتہ چلے گئے ہیں، اس وقت کوئی بھی جہاز کراچی ایئرپورٹ پہ موجود نہیں ہے۔ بیچ میں جیسے جیسے ایئر اسپیس ہر ملک کی تھوڑی تھوڑی دیر کے لیے کھلتی رہی ہے تو وہ سب اپنے ملکوں کو چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ

  پاکستان سے جو ویسٹ بونڈ فلائٹیں ہیں یعنی یورپ امریکا جانے والی، وہ چل رہی ہیں، 2 گیٹ وے پاکستانیوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ ایک ترکی کے راستے جا رہے ہیں اور دوسرا ریاض کے راستے سعودی عرب کی عمرہ فلائٹس پر، کسی کو باہر جانا ہے وہ سعودی عرب اور پھر وہاں سے یورپ یا امریکا جا سکتے ہیں۔

  پی آئی اے کی کینیڈا اور لندن جانے والی فلائٹس متبادل روٹس جو ایران کو نظر انداز کر کے ازبکستان وغیرہ کی طرف سے جا رہی ہیں یہ فلائٹس افغانستان اور ایران کو چھوڑ کر دوسری طرف سے جاتی ہیں تو اس لیے انہیں محفوظ سمجھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  مڈل ایسٹ کی فلائٹس ساری بند ہیں۔