کوئی پاکستانی کرکٹر پسند نہیں: اداکارہ سدرہ نیازی

Mar 04, 2025 | 23:04:PM
کوئی پاکستانی کرکٹر پسند نہیں: اداکارہ سدرہ نیازی
کیپشن: تصویر ، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ و ماڈل سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پوری قومی کرکٹ ٹیم میں سے کوئی ایک کھلاڑی پسند نہیں ہے۔

خوبرو اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے دلچسپ سوالات کے جواب میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے بہت مایوس کیا ہے۔

مزید سوالات پرمعروف اداکارہ نے بتایا کہ میری پسندیدہ اداکارہ و ماڈل صبا قمر اور اداکاروں میں فواد خان اور فہد مصطفیٰ ہیں، انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو پسند کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ ہونی چاہیے، بلا وجہ کیسے پسند کیا جا سکتا ہے۔