وفاقی بیوروکریٹس کی ترقی کیلئے2 سال سے زیرِ التواءہائی پاورڈ سلیکشن بورڈاجلاس بالآخر طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے لیے 2 سال سے زیرِ التواء ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس بالآخر طلب کر لیا گیا ہے،اجلاس کل وزیراعظم کے دفتر میں کل صبح 11 بجے منعقد ہوگا ،اجلاس میں بلاول بھٹو بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گریڈ 21 سے 22 کے لیے 40 سے زائد اسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا، اس اجلاس میں شامل ہونے والے اہم افسران میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود، وفاقی سیکریٹری صحت ندیم محبوب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکریٹری ٹو وزیراعظم اسد الرحمان گیلانی، سیکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان، ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان، عطاء الرحمان، وسیم اجمل چوہدری، دائود محمد، شکیل احمد منگنیجو، پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسران احمد مکرم، عامر ذوالفقار خان، محمد فاروق مظہر، آصف سیف اللہ پراچہ اور عمران یعقوب منہاس کے نام بھی ترقی کے لیے زیرِ غور آئیں گے۔
یاد رہے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا آخری اجلاس مارچ 2023 میں ہوا تھا۔ اس اجلاس میں اس اہم ترقی کے معاملے کو حتمی شکل دی جائے گی، جو وفاقی بیوروکریٹس کی کیریئر کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ،ایپکس کمیٹی اجلاس،صوبے میں امن و امان،بارڈر مینجمنٹ اور اسمگلنگ کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا