اداکار چنکی پانڈے کو ہر صبح لہسن کھانے سے کیا فائدہ ہوا ،آپ بھی جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کے اداکار چنکی پانڈے نے اپنی اچھی صحت کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہر صبح بیدارہونے کے بعد 2 لہسن (جوے) کھاتا ہوں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اداکار چنکی پانڈے نے نہار منہ لہسن کھانے کی قسم کھائی ہوئی ہے کیوں کہ لہسن ان کی اچھی صحت کا راز ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے بتایا کہ میں ہر صبح بیدارہونے کے بعد 2 لہسن (جوے) کھاتا ہوں کیوں کہ اس وقت کھایا گیا لہسن خون اور شریانوں کے لیے بے حد مفید ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر نہار منہ مجھے لہسن نہ ملے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نیند سے بیدار ہی نہیں ہوا، جب میں بیرون ملک جاؤں تو وہاں مجھے لہسن دستیاب نہیں ہوتا، اس وقت میں کھو ساجاتا ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں پھر صبح کسی سے بات بھی نہیں کرتا، میری سانس خراب ہوجاتی ہے کیوں کہ صبح میرے لیے لہسن بہت ضروری ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ ’لہسن بائیو ایکٹیو مرکبات مثلاً ایلیسن، سلفر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، لہسن کا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول اور ٹرائگلیسرائیڈز کو کم کرنےاور دل کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہے۔لہسن میں موجود قدرتی اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرل خصوصیات مدافعتی نظام کو مؤثر طریقے سے سپورٹ کرنے اور انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔لہسن کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول، کینسر اور دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ابا جی کا حکم، ایک افریقی شخص کی 16بیویاں،بچوں کی سینچری،12درجن پوتے