ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار

Mar 04, 2024 | 21:02:PM
ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کو سپریم کورٹ نے  صدارتی الیکشن کیلئے اہل قرار دےد یا ۔

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاست کی عدالت یہ فیصلہ نہیں دے سکتی کہ کوئی صدارتی امیدوارالیکشن کیلئے  نااہل ہے، امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکے باعث صدارتی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا  تھاکہ سابق صدر نے 6 جنوری 2021 کو اپنے حامیوں کے ذریعے حملہ کرایا،کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکے باعث ٹرمپ صدارتی امیدوار بننے کے اہل نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی