بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی کےمتعلق اہم انکشافات

Mar 04, 2024 | 11:12:AM
بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی خفیہ شادی کےمتعلق اہم انکشافات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی پنجاب کی پنجابی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکارہ سونم باجوہ نے گزشتہ 3سال سے دہلی کے پائلٹ سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ2020ء میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سونم باجوہ نے دہلی کے ایک پائلٹ سے شادی کر لی تھی، سونم باجوہ نے اپنی خفیہ شادی کو تین برسوں سے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک ’ریڈ اِٹ، Reddit‘ پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سونم کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والے پائلٹ، رکشیت اگنی ہوتری نامی لڑکے سے ہوئی ہے۔

معروف اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013ء میں پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے کیا تھا۔

سونم باجوہ نے ناصرف پنجابی بلکہ ہندی، تیلگو اور تامل انڈسٹریز میں بھی کام کر رکھا ہے.

خوبرو اداکارہ کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن کے دل حال ہی میں زیرِ گردش خبروں کے سبب ٹوٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم اور رکشیت کی شادی 23 ستمبر 2020ء کو ہوئی تھی، سونم اور رکشیت ایک دوسرے کے بزنس پارٹنرز بھی ہیں، اس جوڑی کی ایک کمپنی ہے جس کے یہ دونوں ڈائریکٹر ہیں۔

سونم باجوہ کی شادی کی خبروں پر نیٹیزنز کا ردعمل بھی سامنے آ گیا،سونم باجوہ کی شادی کی خبر نے اُن کے کروڑوں مداحوں کو دھچکا پہنچایا ہے۔

جیسے ہی سونم کی خفیہ شادی سے متعلق  Reddit کی پوسٹ منظرِ عام پر آئی ہے بہت سے صارفین نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صدمے اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ کیا امریکی گلوکارہ ریانا مسلمان ہے؟ بھارتی شہری گوگل کرنے لگے