پی آئی اے ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑا اضافہ

Mar 04, 2023 | 11:20:AM
پی آئی اے ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن PIA ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

خسارے کا سامنے کرنے والی پاکستانی ایئر لائن کے مشکلات سے دوچار ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے  نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تصدیق کر دی ہے۔  

ترجمان پی آئی اے PIA کے مطابق تمام ملازمین کو 10 فیصد اضافے کے بعد تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ جنوری 2023 سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: احسن اقبال کا نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ

دوسری جانب پی آئی اے سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تنخواہ میں اضافے سے پی آئی اے ملازمین کی مشکلات میں کمی اور  پریشانیوں سے نجات ملی ہے۔