پی ایس ایل 8: دوستوں کو مفت پی ایس ایل میچ دکھانے والا ڈولفن اہلکار گرفتار

Mar 04, 2023 | 11:17:AM
پی ایس ایل 8: دوستوں کو مفت پی ایس ایل میچ دکھانے والا ڈولفن اہلکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دوستوں کو مفت پی ایس ایل کا میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار نے لاہو قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران 6 افراد کی بغیر ٹکٹ انٹری کرائی تھی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار منور حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انکوائری کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: سلطانز اور قلندرز آج ایک اور ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے تیار

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی پی ایس ایل کے فری پاسز مانگنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فری پاسز زیادہ تر وہ لوگ مانگ رہے ہیں جو صاحب حیثیت ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ فری پاس ان کے وی آئی پی ہونے کا ثبوت ہے۔