سکول کے بچوں پر تشدد کرنے والے گینگ 102 کا سربراہ کراچی سے گرفتار

Mar 04, 2023 | 01:24:AM
سکول کے بچوں پر تشدد کرنے والے گینگ 102 کا سربراہ کراچی سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور کے کم عمر لڑکو ں پر  مشتمل ’گینگ 102‘کے سرغنہ فخر زمان کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) بلال صدیق کا کہنا ہے کہ گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے گینگ کے 8 ارکان کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ اس وقت روپوش دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس افسر نے صرف یہ بتایا کہ گینگ سرغنہ کو کراچی سے گرفتار کیا ہے ، البتہ یہ نہیں بتایا کہ کس علاقے سے اور کب گرفتار کیا گیا ، سی سی پی او بلال صدیقی نے بتایا کہ 25 رکنی گینگ سکولز کے باہر کم عمر بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور پھر ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر خوف و ہراس پھیلانے کیلئے استعمال کرتا تھا۔