معروف امریکی میزبان شو کے سیٹ پر گر پڑیں۔ویڈیو وائرل

Mar 04, 2022 | 15:59:PM
امریکی میزبان گر پڑیں
کیپشن: امریکی میزبان گر پڑیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مشہور امریکی شو دی ویو کی میزبان  اسٹوڈیو میں شو کے دوران سیٹ پر گرپڑیں،ویڈیو وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کے ایپی سوڈ کے دوران پیش آیا جسے نشر بھی کیا گیا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ 79 سالہ جوئے بہار اسٹیج کی طرف جاکر اپنی نشست سنبھالنے سے پہلے لڑکھڑا کر گرپڑتی ہیں جس پر ان کے ساتھ بیٹھے لوگ انہیں فوری اٹھنے میں  مدد کرتے ہیں۔

 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق میزبان گرنے کے دوران کسی بھی قسم کی چوٹ سے محفوظ رہیں اور بعد ازاں  پروگرام بھی ریکارڈ کروایا۔غیر معمولی واقعہ پیش آنے پر میزبان کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے 25 سالہ کیرئیر میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:      ’’اتا ماجی سٹکلی‘‘۔ شلپا شیٹھی نے نامور فلم ہدایت کار کو’’ٹیلنٹ شو‘‘ میں شیشے کی بوتل مار دی.ویڈیو وائرل