پیپلزپارٹی کاجلسے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا

Mar 04, 2022 | 15:26:PM
پیپلزپارٹی کاجلسے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
کیپشن: پیپلزپارٹی جلسہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی نے عوامی مارچ کا رخ ڈی چوک کی طرف موڑنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے خط لکھ کر انتظامیہ سے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔پیپلزپارٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے چیف کمشنر اسلام آباد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، 8 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان پیکج۔ عوام کو بڑا ریلیف دینے کی تیاریاں

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے اس سے قبل فیض آباد کے مقام پر جلسے کے لئے تین دن کی اجازت مانگی تھی۔انتظامیہ نے تین دن کی بجائے ایک دن جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم پیش رفت