پشاور :جامع مسجد میں خود کش دھماکہ؛ 57افراد شہید،195 زخمی

Mar 04, 2022 | 13:45:PM
پشاور ، دھماکا
کیپشن: پشاور دھماکے مناظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پشاور میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش  دھماکہ ہوا، جس میں 57افراد شہید،195 زخمی ہوگئے  10زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔شہدا میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پشاور کے علاقہ  کوچہ رسالدار دھماکے سے گونج اٹھا، کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں  57افراد شہید  ہو گئے جبک195 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 10افراد کی حالت تشویشناک ہے ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، امدادی کارروائیاں شروع کردیں گئیں ، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:روسی بمباری۔یوکرین میں واقع سب سے بڑےیو رپی جوہری پلانٹ میں آگ لگ گئی