پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس۔ صدر مملکت انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

Mar 04, 2022 | 11:44:AM
پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس ۔ صدر مملکت عدالت میں پیش
کیپشن: صدر مملکت عارف علوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی استثیٰ کے باوجود انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔

 تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی استثنیٰ کے باوجود انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پیش  ہوکر استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمارے یہاں امیر غریب کے لیے انصاف کا معیار یکساں نہیں ہے۔ میں کیس میں استثنیٰ نہیں لینا چاہتا اور اسی لیے عام آدمی کی طرح عدالت آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قانون مجھے استثنیٰ دیتا ہے جس کو میں ختم کرتا ہوں اور یہاں کسی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ مجھے پتہ چلا کہ عدالت فیصلہ لکھنے لگی ہے تو میں عدالت میں پیش ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک سے دوستی ، بھارتی لڑکی نے پاکستان آکر شادی کرلی

 صدر مملکت نے کہا کہ میرے اوپر صدر بننے کے بعد سیالکوٹ میں مقدمہ بنا اور اس میں بھی میں نے استثنٰی نہیں لیا بلکہ اپنا وکیل پیش کیا اور مقدمہ جیت گیا۔ عدالت میں جب تک سب برابر نہیں ہوں گے انصاف دیر سے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ فیصلے جلدی ہوں کیونکہ فیصلے جلدی نہ ہوں تو نسلیں مقدمے لڑتی رہتی ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ عدالت کے اوپر بوجھ بہت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرینی حکومت کاشہریوں کو گوریلا جنگ کے لئے تیاررہنے کا حکم