عوامی مارچ کہاں جائے گا۔۔ پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

Mar 04, 2022 | 00:02:AM
عوامی مارچ۔فیض آباد۔ڈی چوک۔پڑاﺅ۔خط۔کمشنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کا رخ موڑ دیا۔فیض آباد کی بجائے اسلام آبا د کے ڈی چوک پر پڑاﺅ ڈالنے کا فیصلہ۔
 پیپلزپارٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ کر  ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی ۔،پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق   عوامی مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، خط میں ا ستدعا کی گئی کہ ہمیں 8 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے،پیپلزپارٹی نے اس سے قبل فیض آباد کے مقام پر جلسے کے لئے تین دن کی اجازت مانگی تھی۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے 3 دن کی اجازت مانگی تھی لیکن انتظامیہ نے تین دن کی بجائے ایک دن جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ عمران خان صرف 5دن ۔۔ استعفا دو اور گھر جاﺅ۔۔بلاول بھٹو