سوشل میڈیا پر فیصل واوڈا کی معروف ٹی وی اینکر سے شا دی کے چر چے

Mar 04, 2021 | 21:17:PM
سوشل میڈیا پر فیصل واوڈا کی معروف ٹی وی اینکر سے شا دی کے چر چے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اینکر پرسن سعدیہ افضال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا سے شادی کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سعدیہ افضال فیصل ووڈا کو سینیٹر منتخب ہونے پرایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو سینیٹر صاحب!!
تفصیلات کے مطابق اس کے ساتھ انہوں نے اپنی فیصل واوڈا کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے، جس پر سعدیہ افضال نے صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے دو سال قبل اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگ گئیں تھی کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور اب سندھ سے سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر سعدیہ افضال سے شادی کرلی ہے۔