سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،4 بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو کارروائیوں میں 4 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا،ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔