قذافی سٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ؛ گرین شرٹس کی میچ اور سیریز میں فتح

Jun 04, 2026 | 17:24:PM
قذافی سٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ؛ گرین شرٹس کی میچ اور سیریز میں فتح
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  آسٹڑیلین کرکٹ ٹیم کے پاکستان ٹؤر کے دوران ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو   آؤٹ کلاس کر دیا۔ پہلی اننگز کے 42ویں اوور میں ہی آسٹریلیا کی آل ٹیم آؤٹ ہو گئی اور صرف  157 رنز بن سکے. گرین شرٹس نے 42 اووروں میں 161 رنز بنا کر میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ یہ سیریز بھی پاکستان نے دو ایک سے جیت لی۔

آج کے میچ میں جوش انگلیس نے کیپٹنلی اننگ کھیلی، 71  گیندوں سے 65 رنز بنائے لیکن ٹیم کو مقابلہ کرنے کے لائق مجموعہ تک پہنچانے میں ناکام رہے۔ بعد میں پاکستان نے  6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کافی سست رفتار کے ساتھ سکور بڑھاتے ہوئے  42 ویں اوور کی پانچویں بال پر میچ جیت لیا۔ شاہین آفریدی آج طویل عرصہ بعد پلئیر آف دی میچ بھی قرار پائے۔

پاکستان کی ٹیم کو سیریز جیتنے کی ٹرافی پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد نے دی۔ یہ ٹرافی ٹیم کے کیپٹن شاہین آفریدی نے لی۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان کے بابر اعظم نے  84 گیندوں سے  40 رنز بنائے۔ بابر نے طویل عرصہ وکٹ پر گزار کر جیت کو یقینی بنایا اور صرف  3 چوکے مارے۔

اوپنر معاذ صداقت نے 5 چوکے مار کر  26 گیندوں سے 27 رنز بنائے۔

اوپنر 7  گیندوں سے 6 رنز بنا کر ابتدا میں ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔

شاداب خان نے  42 گیندوں سے  19 رنز بنائے۔

عبدالصمد نے  20 گیندوں سے 18 رنز بنائے۔

عرفات منہاس نے 25 گیندوں سے 9 رنز بنائے۔

سلمان علی آغا نے  24  گیندوں سے 15 رنز بنائے۔

غازی غوری نے  13  گیندوں سے8 رنز بنائے۔

عبدالصمد اور شاداب ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

آسٹریلیا کی باؤلنگ

آسٹریلیا کے میتھیو کوہین مین آج واحد باؤلر تھے جو کامیاب دکھائی دیئے۔ انہوں نے  3 وکٹیں لیں، 38 رنز دیئے اور 1 میڈن اوور کیا۔

نیتھ الیس، میٹ شورٹ،  میٹ رینشا، مورنس لیبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ 

آسٹریلیا  کے کیپٹن جوش انگلیس نے تیسرے ون ڈے میں  پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  مہمان ٹیم نے پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ گنوا لی۔ ابتدا سے ہی مہمان ٹیم سخت دباؤ میں آ گئی تھی جو 42ویں اوور میں آخری وکٹ گرنے تک برقرار رہا۔

آسٹریلین اوپنر میٹ سورٹ پہلے اوور کی دوسری بال پر  صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے اوور میں پہلی وکٹ گرنے کے بعد کیپٹن جوش انگلیس اور ون ڈاؤن آنے والے مورنوس لیبوشین نے احتیاط سے  بیٹنگ کی اور 7 اوورز میں صرف  27 رنز بن پائے۔

جوش انگلیس نے 65 رنز کی اننگز  کھیلی، لیبوشین اور  ایلکس کیری نے 19، 19 رنز   بنائے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کے 6 بیٹر آج ڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی پویلین واپس پہنچ گئے۔

گرین شرٹس کی باؤلنگ

آج سیریز کے فیصلہ کن میچ میں سپنر ابرار احمد نے امیزنگ سپیل کیا۔ انہوں نے دس اوورز میں صرف 19 رنز دیئے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ ابرار نے دو اوور میڈن کئے۔

 شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں لیں اور  شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

پہلے ون ڈے میچ  اور اپنے ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے سپنر  یاسر عرفات نے آج 6 اوورز کئے۔ ان کا ایک اوور میڈن رہا، 27 رنز پڑے اور انہین کوئی وکٹ نہیں مل سکی۔

آسٹریلیا نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز  کے تیسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1  سے برابر ہے،  پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔

 میچ کے آغاز سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد  شاہین آفریدی نے بتایا کہ گرین شرٹس کی پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،  آسٹریلیا کے خلاف مزید اچھی بولنگ کرنا پڑے گی،  سپنرز سے اچھی مدد ملے گی۔ شاہین آفریدی نے کہا، بارش  تھوڑی ہوئی ہے، وکٹ پر  بارش سے زیادہ اثر نہیں پڑا ہو گا۔

آسٹریلیا کے پاکستان ٹؤر کے دوران  تین  ون ڈے میچ ہونا تھے۔ اب تک یہ سیریز   1-1  سے برابر ہے۔ آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  سوریا کمار کی جگہ بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ 

پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔