سوریا کمار کی جگہ بھارتی ٹی ٹونٹی ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کو آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ممکنہ طور پر نیا کپتان ملنے جا رہا ہے، اور بھارتی بیٹر شریاس ائیر کا نام اس دوڑ میں سب سے آگے بتایا جا رہا ہے، ان کی ممکنہ تقرری کے ساتھ ہی سوریا کمار یادیو کی کپتانی کے دور کا اختتام ہوتا دکھائی دے رہا ہے، جنہوں نے مارچ میں بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جتوایا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو کے مستقبل پر حتمی فیصلہ کرنے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مشاورت کی جائے گی۔
سلیکٹرز اس وقت ایسی طویل المدتی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت آنے والا کپتان آئندہ دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک ٹیم کی قیادت سنبھال سکے۔
مزید پڑھیں:انڈر18 ایشیا کپ، پاکستان سیمی فائنل میں داخل
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا، تاہم ان کی ناقص بیٹنگ سوالیہ نشان بنی رہی۔ آئی پی ایل 2026 میں بھی ان کی فارم متاثر کن نہ رہی، جہاں انہوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 13 میچوں میں صرف 270 رنز بنائے اور ٹیم نویں نمبر پر رہی۔
کپتانی کی اس دوڑ میں شریاس ائیر کو ان کے تجربے اور آئی پی ایل میں رنز کی بنیاد پر برتری حاصل ہے، تاہم تلک ورما اور ایشان کشن کو اس دوڑ میں اہم ڈارک ہارس امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ اگر شریاس ائیر کو کپتانی سونپی جاتی ہے تو امکان ہے کہ ان میں سے ایک کھلاڑی بھارت کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں نائب کپتان ہوگا۔