فیصل قریشی کی تصاویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

Jun 04, 2026 | 09:21:AM
فیصل قریشی کی تصاویر اور ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ایک حالیہ ویڈیو ن اور تصاویر نے ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جس میں وہ شدید ذہنی دباؤ اور جذباتی کیفیت میں نظر آئے۔

تنازعات سے دور رہنے والے اداکار فیصل قریشی ہمیشہ سماجی اور قومی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔

انہیں حال ہی میں اپنے قریبی دوست اور اداکار اعجاز اسلم کے ہمراہ ایک نجی دورے پر کینیڈا روانہ ہونا تھا، تاہم عین وقت پر فیصل قریشی نے کینیڈا جانے سے معذرت کردی۔

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں فیصل قریشی نے جذباتی انداز میں مداحوں کو بتایا کہ وہ بعض ناگزیر ذاتی وجوہات کے باعث اس سفر میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گھر سے متعلق ایک اہم ذمہ داری کی وجہ سے انہیں یہ منصوبہ منسوخ کرنا پڑا،جس کے لیے وہ انتہائی پرجوش تھے۔

مزید پڑھیں:فکر نہیں کہ مجھے ہیروئن کے کردار ملنا بند ہو جائیں گے:ماہرہ خان

ویڈیو کے دوران فیصل قریشی کی سنجیدہ کیفیت نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

 سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اداکار خاصے پریشان دکھائی دے رہے تھے اور ان کے تاثرات سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ کسی ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔

 ویڈیو سامنے آنے کے بعد مداحوں نے مختلف اندازوں کا اظہار کیا، بعض افراد نے خیال ظاہر کیا کہ شاید کوئی اہم ذاتی مسئلہ درپیش ہے۔

 کئی مداحوں نے ان کی صحت اور خاندانی معاملات کے حوالے سے فکر مندی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنی معمول کی مصروفیات میں واپس آئیں گے۔

فیصل قریشی کی اس ویڈیو نے مداحوں میں کئی سوالات جنم دیے ہیں، تاہم بیشتر لوگ ان کے لیے نیک خواہشات اور حمایت کا پیغام دے رہے ہیں۔