اللہ کی تخلیق۔۔ پہاڑی پر انسانی ہونٹوں کی واضح شکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افریقی ملک سوڈان کے علاقے میں ایک حیرت انگیز اور خوبصورت قدرتی پہاڑی موجود ہے جس کی شکل دور سےانسانی ہونٹوں سے مشابہت رکھتی ہے، اس پہاڑ کی شکل دیکھ لوگ قدرت کی بنائی جانیوالی تخلیق پر حیران ہو جاتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پہاڑی کو غیر رسمی طور پر "لینڈ لاکڈ لپس" (Landlocked Lips) کہا جاتا ہے۔ یہ سوڈان کی سرحد سے تقریباً 95 کلومیٹر دور مغربی دارفور کے مشرق میں واقع ہے۔ اس کا طول تقریباً 900 میٹر اور چوڑائی تقریباً 350 میٹر ہے۔یہ پہاڑی 2012 میں گوگل ارتھ کی سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے منظرِ عام پر آئی جس میں یہ واضح طور پر انسانی ہونٹوں کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ اس کی ساخت دو متوازی چٹانوں پر مشتمل ہے جو اوپر سے دیکھنے پر ہونٹوں کی شکل اختیار کرتی ہیں۔ یہ قدرتی مظہر زمین کی ساختیاتی تبدیلیوں اور کٹاؤ کے عمل کا نتیجہ ہے۔دیکھا جائے تو یہ پہاڑی ایک قدرتی تشکیل ہے لیکن سوڈان اور آس پاس کے علاقوں میں ہونٹوں کی علامتی اہمیت بھی پائی جاتی ہے۔ یہ پہاڑی ثقافتی پس منظر کے تناظر میں مزید دلچسپی کا باعث بنتی ہےکیونکہ کچھ سوڈانی قبائل میں ہونٹوں پر ٹیٹو یا زیورات کا استعمال خوبصورتی اور سماجی حیثیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔رواں برس اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں پاکستان کا نمایاں کردار ہوگا