یہ فتنہ سیاست سےمائنس ہوگا، پی ٹی آئی نے ریاست کیخلاف بغاوت کی، رانا ثنااللہ

Jun 04, 2023 | 22:30:PM
یہ فتنہ سیاست سےمائنس ہوگا، پی ٹی آئی نے ریاست کیخلاف بغاوت کی، رانا ثنااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ یہ فتنہ ہے اور اب یہ فتنہ سیاست سے مائنس ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف سرکشی اور بغاوت کی، سرکشی اور بغاوت ریاست کے خلاف ہو تو معافی نہیں دی جاتی، ہمیں چور ڈاکو کہہ رہے تھے تو فرح گوگی اور پنکی ملک لوٹ رہی تھیں، 

جب یہ ہمیں چور کہہ رہے تھے تب پنکی پیرنی اور فراح گوگی ملک کو لوث رہیں تھیں ،آنھوں نے کہا پچاس لاکھ گھر دوں  گا ،ان سے غلظ وعدہ ہو گیا ۔ 

یہ بھی پڑھیں:ناموربھارتی اداکارہ انتقال کر گئیں

 رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ایک پولیس آفیسر ایک ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پیسو ں پر نہیں ہوئی ،ان سے جو نہ ہو سکا وہ ہم نے ایک سال میں کیا ،انہوں نے سیاسی احتجاج نہیں کیا ،انھوں نے ریاست کے خلاف بغاوت کی ہے ،جس نے جناح ہاؤس کو آگ لگائی ،ان کی کوئی معافی نہیں ،انھوں نے شہیدوں کے ۔جسمے توڑے ،انھوں نے کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی بے حرمتی کی ،میرے الفاظ لڑکھڑا رہے ہیں ،کرنل شیر خان کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ آبدیدہ ہو گئے،انھوں نے جو سلوک کرنل شیر خان کے مجسمے سے کیا اس سے مودی کو خوشی ہوئی ۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ قانون کے دائرے میں رہ کر ان ریاست کے خلاف سر کشی کرنے والوں کو چھپنے نہیں دیں گے ،جو لوگ ریاست کے خلاف سرکشی کریں انکو اس ریاست میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ،جولوگ اس واقعے کی مزمت کریں گے انکی معافی ہو سکتی ،الیکشن ہو گا ،عوام اپنا لیڈر منتخب کریں گے ، میں کہتا رہا ہوں کہ اگر عوام نے ووٹ کی طاقت سے اس فتنے کو مائنس نہ کی تو ملک میں ایک حادثہ ہوگا،آج یہ خود ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔