اذان سمیع خان نے اپنی نجی زندگی کےرازوں سے پردہ اٹھا دیا

Jun 04, 2022 | 17:14:PM
 اذان سمیع خان نے اپنی نجی زندگی کےرازوں سے پردہ اٹھا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی مشہور اداکار اور معروف گلوکار اذان سمیع خان نے ایک  نجی ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی اور شادی کے بارے میں کھل کر بات کی ۔

تفصیلات کے مطابق اذان سمیع خان نے" پرے ہٹ لو" اور "سپر سٹار" جیسی سپر ہٹ فلموں کے لیے مدھم اور خوبصورت دھنیں ترتیب دے کر پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی ہے۔اب، 28 سالہ نوجوان نے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل" عشق لا" کے ساتھ ایک ابھرتے ہوئے اداکار کے طور پر بھی اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے جہاں انہوں نے معروف خواتین سجل علی اور یمنا زیدی کے ساتھ اداکاری کی۔"

سمتھنگ ہوٹ" کے ساتھ اپنے حالیہ انٹرویو میں اذان سمیع نے اپنی ذاتی زندگی میں جن آزمائشوں اور مصائب کا سامنا کیا ہے ان کا مختصراً ذکر کیا۔ اپنے مشہور شخصیت کے والدین کی عوامی طلاق سے لے کر اپنی ٹوٹی ہوئی شادی سے نمٹنے تک،اذان سمیع خان نے انکشاف کیا کہ’’ ان کی والدہ زیبا بختیار اور ان کے دو نوں بچے بہترین اخلاقی معاون ہیں‘‘۔

انہوں نے  مزید بتایا کہ اس کی شادی اس وقت ہوئی جب وہ 19 سال کے تھے اور اب وہ 2 خوبصورت بچوں 8 سالہ ابراہیم اور 6 سالہ للی کے باپ ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے دونوں بچے اپنی والدہ کے ساتھ انگلینڈ میں رہتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)

اس انٹرویو میں انہوں نے یمنا زیدی اور سجل علی کے بارے میں بھی بات کی کہ جب وہ پہلی دفعہ ان سے ملے تھے توانہیں کیا ریکٹ دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ اداکار اذان سمیع خان پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان اور پاکستانی لیجنڈڑی اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔