1.7 ارب ڈالرز کا فراڈ کرنیوالا ملزم دبئی سے گرفتار

Jun 04, 2022 | 11:11:AM
ڈنمارک،ملزم،گرفتار
کیپشن: ملزم کی گرفتاری متحدہ عرب امارات اور ڈنمارک میں ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کے بعد ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈنمارک میں بڑے پیمانے پر ٹیکس فراڈ کرنے والے ملزم سنجے شاہ کو پولیس نے دبئی سے گرفتار کرلیا۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دبئی پولیس نے بتایا کہ سنجے شاہ نے ڈنمارک میں 1.7 ارب ڈالرز کا ٹیکس فراڈ کیا، ملزم کی گرفتاری متحدہ عرب امارات اور ڈنمارک میں ملزمان کی حوالگی کے معاہدے کے بعد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے وزیراعظم اور وزیر اعلی حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگ لی

 ڈنمارک کی وزارت انصاف کا  کہنا ہے کہ ملزم سنجے شاہ فراڈ کرنے کے بعد ملک سے فرار ہو گیا تھا اور وہ 7 سال سے ڈینش عدالت کو مطلوب تھا۔

 پولیس کے مطابق سنجے شاہ 52 سالہ برطانوی شہری ہے جسے جلد ڈنمارک حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

 دبئی پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔