مصنوعی وقار کی سیاست کئی اہم سوالات کو جنم دے رہی ہے:عطا اللہ تارڑ

Jul 04, 2026 | 21:34:PM
مصنوعی وقار کی سیاست کئی اہم سوالات کو جنم دے رہی ہے:عطا اللہ تارڑ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے بھارت کی جانب سے دیے جانے والے اعزازات اور ان کی تشہیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں مصنوعی وقار کی سیاست کئی اہم سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کسی غیر ملکی دورے سے چند روز قبل اعزازات کی تخلیق سوالیہ نشان ہے، جبکہ اعزازی اسناد میں املا کی غلطیاں بھی باعثِ شرمندگی بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخصیت کا کسی اعزاز کو حاصل کرنے والا پہلا اور واحد فرد قرار پانا امیج مینجمنٹ کی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت کئی برسوں سے ایسے اعزازات کو عالمی سطح پر پذیرائی کے ثبوت کے طور پر پیش کرتی رہی ہے اور اپنی پالیسیوں پر تنقید کے باوجود بیرون ملک ان اعزازات کی تشہیر جاری رکھے ہوئے ہے۔

عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بیرون ملک اعزازی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب بھارت کے عوام ملک کے اندر مختلف سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایل این جی کی قیمتوں میں 16 اعشاریہ 17 فیصد تک اضافہ