وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر اردوان سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کو انتہائی خوش آئند اور اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک-ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
ترک صدر سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ گفتگو کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور توانائی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں علاقائی روابط (کنیکٹیوٹی)، ٹیکنالوجی، خطے میں امن و استحکام اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تنازعات کے حل، بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ اور پائیدار استحکام کے لیے سفارت کاری، باہمی احترام اور تعاون ہی مؤثر اور دیرپا راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایل این جی کی قیمتوں میں 16 اعشاریہ 17 فیصد تک اضافہ