پانی ہماری لائف لائن،بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا:وزیر اعظم 

Jul 04, 2025 | 15:21:PM
پانی ہماری لائف لائن،بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا:وزیر اعظم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24  نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ ہو یا کشمیر پاکستان مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے، پانی پاکستان کے عوام کے لئے لائف لائن ہے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے خطے کا امن خطرے میں ڈالا، پاکستان کا پا نی بند کرنے کی کوشش کی گئی تو اسے جارحیت تصور کیا جا ئے گا۔

 آذربائیجان میں  ای سی او سر براہی اجلاس  میں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدر الہام علیؤف کو مبارکباد دیتا ہوں، خانکندی کے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال پر مشکور ہوں، ای سی او رکن ملکوں کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پگھلتے گلیشیئرز، شدید گرمی،سیلاب اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی چیلنجز نے لاکھوں لوگوں کے روزگار کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10 ملکوں میں شامل ہے، 2022 میں پاکستان نے تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا، 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر اور املاک کو بہت نقصان پہنچا۔

 یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارےایران منتقل،بڑی وجہ بھی سامنے آگئی

وزیراعظم نے کہا کہ فلیش فلڈز جیسی صورتحال کے تناظر میں اقدامات وقت کی ضرورت ہیں، گزشتہ ہفتے متاثرہ اضلاع میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پالیسی واضع کی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سےدرپیش چیلنجز اجتماعی اقدامات کے متقاضی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  غزہ ہو یا کشمیر پاکستان مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لئے لائف لائن ہے بھارت نے کو بند کر نے کی کوشش کی تو اسے  جارحیت تصور کیا جائے گا ، پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل کی سربراہی میں  بھارت کو بھرپور جواب دیا ،ایران پر اسرائیلی حملے کی پاکستان شدید مذمت کر تا ہے ۔