اداکاری کے ساتھ مستقبل میں گانے بھی ریلیزکروں گا:ثمرجعفری
بچپن سے ہی اداکاری کاشوق،بالی وڈ فلم ’’تارا رم پم‘‘ میری پسندیدہ فلم ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ابھرتے ہوئے اداکار ثمر جعفری نے اپنی پسندیدہ بالی ووڈفلم کانام بتادیا۔
ثمر جعفری نے حال ہی میںـ ایک انٹرویومیں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی،اس موقع پرثمرجعفری نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں ڈرامہ’’پرورش‘‘ میں ولی کے کردار سے خود کو اس لیے بھی قریب محسوس کرتاہوںکیونکہ ولی کی طرح انہیں بھی میوزک سے گہرا لگاؤ ہے۔
ثمر جعفری نے بتایا کہ انہوں نے کئی گانے لکھ کر رکھے ہیں، جنہیں وہ مستقبل میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں اپنے والدین کی مکمل حمایت حاصل ہے لیکن ان کے والدین ہمیشہ کہتے ہیں کہ اداکاری اور گلوکاری ضرور کرو مگر تعلیم کو ہرگز نہ چھوڑو۔
ثمر جعفری نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں اور ان کا پختہ ارادہ ہے کہ وہ اپنی ڈگری مکمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:میرانے سلمان خان اوران کے والدسلیم خان کاشکریہ کیوں اداکیا؟
ثمرجعفری نے کہاکہ بچپن سے ہی انہیں اداکاری کا شوق تھا، وہ مختلف کرداروں کی نقل کیا کرتے تھے،بالی وڈ فلم ’’تارا رم پم‘‘ ان کی پسندیدہ فلم ہے اور وہ سیف علی خان کے اُس سین کی نقل کیا کرتے تھے جس میں ان کی گاڑی ریس کے دوران الٹ جاتی ہے،وہ اپنی ریموٹ کنٹرول کار پر بیٹھ کر اس سین کی نقل کیا کرتے تھے۔