قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ، شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی

Jul 04, 2023 | 15:10:PM
قومی ٹیم کا دورہ انگلینڈ، شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ ای سی بی نے دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق 4 ٹی ٹوئنٹی میچز مئی کے آخر میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی سپیشل ایتھلیٹ رضوان احمد نے ملک کا نام روشن کر دیا
پہلا میچ 22 مئی کو لیڈز، دوسرا 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کارڈف میں 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
اسکے بعد آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اوول میں 30 مئی 2024ء کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ باضابطہ شیڈول آج جاری کردے گا۔