دوبارہ موقع ملا تو کے پی کو پنجاب سے آگے لیکر جائیں گے ، شہباز شریف

Jul 04, 2021 | 19:59:PM
دوبارہ موقع ملا تو کے پی کو پنجاب سے آگے لیکر جائیں گے ، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہاکہ محل میں بیٹھے عمران نیازی کو غریب کی کوئی پرواہ نہیں ، دوبارہ موقع ملا تو کے پی کو پنجاب سے آگے لیکر جائیں گے ،پارلیمنٹ میں عمران خان کی سیٹ ایسے خالی ہوتی ہے جیسے غریب کی جیب ۔
سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ عمران خان کہتا تھا پاکستان میں سستی بجلی مہیا کروں گا، آج سستی بجلی تو چھوڑو مہنگی بجلی بھی نہیں مل رہی،عمران خان نے کے پی کی روایات پامال کرنے میں کسر نہیں چھوڑی ،عمران خان نے کہاتھا کہ 90 دن میں کرپشن ختم کردوں گا،ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں،لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئے ۔
صدر ن لیگ نے کہاکہ تاریخ میں ایسی مہنگائی نہیں ہوئی جیسی عمران خان دور میں ہے ،آکسیجن نہ ہونے سے پشاورکے ہسپتال میں مریض مر رہے ہیں،یہ ہے نیا پاکستان ؟اس سے توپرانا پاکستان بہت بہتر تھا ،
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت تباہ کردی ہے، نئے پاکستان سے بہترپرانا پاکستان اچھاتھاغریب کو روٹی ملتی تھی ،شہبازشریف نے کہاکہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی پہلے باہر بھیجی جاتی پھر درآمد کی جاتی ہے ،محل میں بیٹھے عمران نیازی کو غریب کی کوئی پرواہ نہیں ۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ مالم جبہ جانا چاہتا ہوں مگر ڈرتا ہوں کہیں مجھ پر الزام نہ لگ جائے ،کہیں ایسا نہ ہووہاں کرپشن کسی اور نے کی ہو مجھے دھر لیا جائے ،انہوں نے کہاکہ دوبارہ موقع ملا تو کے پی کو پنجاب سے آگے لیکر جائیں گے ،پارلیمنٹ میں عمران خان کی سیٹ ایسے خالی ہوتی ہے جیسے غریب کی جیب ،غربت مہنگائی ظلم زیادتی کے خلاف انقلاب آنا چاہئے ۔
شہبازشریف نے کہاکہ عمران خان عوام سے کہتا ہے گھبرانا نہیں ہے ،عوام گھبراﺅ او رعمران خان کو بھگاﺅ،یہ کیسا شخص ہے دن رات جھوٹ اور یوٹرن لیتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جاتی عمرہ کے شریف خاندان میں ایک اور اضافہ۔۔۔شہباز شریف کے ہاں حمزہ شہباز کی ولادت