وارت کوہلی کی انسٹاگرام پر ایک پروموشنل پوسٹ کی کمائی 5 کروڑ

Jul 04, 2021 | 14:56:PM
وارت کوہلی کی انسٹاگرام پر ایک پروموشنل پوسٹ کی کمائی 5 کروڑ
کیپشن: بھارتی کرکٹر  ورات کوہلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی فوٹو شیئرنگ سوشل میڈیا پلیٹ فام انسٹاگرام پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے انڈین سلیبرٹی بن گئے ہیں۔ ورات کوہلی اس سال ہاپر انسٹا گرام رچ لسٹ کی ٹاپ20 پوزیشنز میں مقام حاصل کرنے والے بھارتی ہی۔ 32سالہ ورات کوہلی انسٹاگرام پر ہر پروموشنل پوسٹ کے ذریعہ 5 کروڑ روپے کماتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام رچ لسٹ میں ٹاپ 20 میں کوہلی واحد بھارتی شخصیت ہیں۔ گزشتہ سال اس فہرست میں 23 ویں مقام پر رہنے والے کوہلی کو مجموعی طور پر19ویں مقام پر رکھا گیا۔ بھارتی  کپتان کے اس وقت انسٹاگرام پر 125 ملین سے زیادہ فالوورز  ہیں اور ان کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے۔ اس لسٹ میں پریانکا چوپڑا دوسری بھارتی ہیں، ان کو اس لسٹ میں27 واں مقام حاصل ہے۔ 2020 میں،پریانکا اس لسٹ میں 19 ویں مقام پر تھیں۔ پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام پر 64 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ پریانکا چوپڑا کو اس ایپ پر ہر پروموشنل پوسٹ کے لئے 3 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ہاپر ایچ کیو  فہرست کے مطابق دنیا بھر میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ سے زیادہ کمائی کے معاملے میں پرتگال کے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورو کپ:انگلینڈ نے یوکرائن کو شکست دیدی،سیمی فائنل میں ڈنمارک سے مقابلہ