اداکارہ نادیہ جمیل  کو ایئرلائن نے بے یار و مددگار لندن ائیرپورٹ پر چھوڑ دیا

Jul 04, 2021 | 13:27:PM
اداکارہ نادیہ جمیل  کو ایئرلائن نے بے یار و مددگار لندن ائیرپورٹ پر چھوڑ دیا
کیپشن: اداکارہ نادیہ جمیل(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف اداکارہ نادیہ جمیل کو غیرملکی ایئرلائن نے لندن ائیرپورٹ پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا ۔نادیہ جمیل کا ایئرلائن کے عملے کے رویے کے خلاف شدید احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ جمیل غیر ملکی ایئرلائن پر لندن سے لاہور آرہی تھیں، انہیں ایک غیر ملکی ائیر لائن نے لندن کے ائیرپورٹ پر چھوڑ دیا۔اداکارہ نے اپنی ایک احتجاجی ویڈیو بھی کہا ہے کہ مجھ سے دستاویزات مانگیں گئیں جو فوری طور پر مجھے نہیں ملیں اور جب مجھے دستاویزات ملیں عملہ تبدیل ہوگیا تھا، انہوں نے کہا کہ میرا سامان پڑا ہوا ہے، جو ویل چیئر  دی گی ہے اس کا ویل بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں خود سے اٹھ بھی نہیں سکتی اور نہ ہی مجھے کوئی اٹینڈنٹ دیا گیا۔نادیہ جمیل نے کہا کہ ائیرلائن کے عملے سمیت تمام لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے، اب میں اپنا سامان اٹھا کر واپس جاؤں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں پیر کو پاکستانی ہائی کمیشن جاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم’ہنگامہ2‘کے ٹریلر کا سوشل میڈیا پر ہنگامہ، ویڈیو ریلیز