ٹک ٹاک 2 قیمتی زندگیاں نگل گئی، 3 افراد شدید زخمی
رگودھا شاہپور شہر سے کنڈان جانے والے راستے پر واقع گاؤں نون جانگیر میں گزشتہ روز فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز) ٹک ٹاک 2 قیمتی زندگیاں نگل گئی، 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، سرگودھا شاہپور شہر سے کنڈان جانے والے راستے پر واقع گاؤں نون جانگیر میں گزشتہ روز فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
سرگودھا کے علاقہ شاہپور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں مسعود کنڈان موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایک اور شخص ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا جاں بحق افراد کی تعداد دو ہو گئی ہے، جنید نون اور امجد نون شدید زخمی ہو گئے۔
اس کے علاوہ مزید دو افراد بھی زخمی ہوئے زخمیوں کی تعداد 3 بتائی جا رہی ہے،تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعہ نوجوانوں کے درمیان ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے تنازع پر پیش آیا، فریقین کے درمیان پہلے کوئی ذاتی دشمنی موجود نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں :چین نے امریکا سے صدر مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا