امریکہ عالمی قانون کا احترام کرے، فوجی کارروائی تشویشناک ہے:یواین سیکرٹری جنرل

Jan 04, 2026 | 10:13:AM
امریکہ عالمی قانون کا احترام کرے، فوجی کارروائی تشویشناک ہے:یواین سیکرٹری جنرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی میں اضافے، بالخصوص امریکہ کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک میں جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس پیش رفت کے خطے پر تشویشناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، وینزویلا کی صورتحال سے قطع نظر، اس نوعیت کی فوجی کارروائیاں ایک خطرناک نظیر قائم کرتی ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کو بین الاقوامی قانون، خصوصاً اقوام متحدہ کے چارٹر کا مکمل احترام کرنا چاہئے، اس امر پر گہری تشویش ہے کہ حالیہ پیش رفت میں بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی پاسداری نہیں کی گئی، انہوں نے اس صورتحال کو عالمی قانونی نظام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے مکمل احترام کے ساتھ جامع اور بامقصد مذاکرات کا راستہ اختیار کریں تاکہ بحران کا پرامن حل نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 144 نافذ

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وینزویلا میں سیاسی اور عسکری صورتحال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے اور عالمی برادری اس کے ممکنہ علاقائی اثرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔