جی میل کا 22 سال بعد صارفین کو نئی آئی ڈی کا تحفہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کے نئے سال کو منفرد بنانے کے لیے جی میل ایڈریس کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، گوگل کی جانب سے 2004 میں جی میل کو شروع کیے جانے کے بعد سے 2026 میں ای میلز ایڈریسز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئی اپ ڈیٹس کے مطابق اب جی میل صارفین کا پرانا ایڈریس وہی رہے گا جبکہ نئے ایڈریس کو مختلف ناموں سے تبدیل کیا جا سکے گا ، یعنی صارفین کے ای میلز آئی ڈی پرانے ایڈریس پر چلتے رہیں گے صرف نظر آنے والا ایڈریس صارف کی مرضی کے مطابق نیا ہوگا ۔
جی میل صارفین پورے سال میں تین مرتبہ اپنے ای میل ٹائٹل نام کو تبدیل کرسکیں گے جبکہ ان کی ای میل آئی ڈی بیک گرائونڈ میں پرانے ایڈریس سے چلتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مظاہرین کے معاشی مطالبات جائز ہے؛آیت اللہ خامنہ ای