کسی مقدمے کی بنیاد پر کاغزات نامزدگی مسترد نہیں ہوسکتے، شیر افضل مروت

Jan 04, 2024 | 12:33:PM
 پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونا مضحکہ خیز ہے، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کسی ایف آئی آر کی بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونا مضحکہ خیز ہے، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کسی ایف آئی آر کی بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کئے گئے ہیں، واٹر سپلائی اسکیم میں جتنے بھی میرے ہم نام ہیں، ان کے کھاتے میرے اوپر ڈالے گئے ہیں، میں نے کبھی واٹر سپلائی اسکیم کے لئے اپلائی ہی نہیں کیا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرکے فراڈ کا ارتکاب کیا گیا ہے، میں ڈبلیو ایس ایس پی کے خلاف فوجداری کارروائی کا ارادہ رکھتا ہوں۔

سینئیر نائب صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس میں کل جو آرڈر ہوا ہے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر، 24 پروازیں منسوخ

انہوں نے کہا کہ اگر عدالت 9 تاریخ تک کیس ملتوی کرتی تو کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس آرڈر سے پی ٹی آئی کے لئے مشکلات کھڑی کی گئی ہیں، اس حکم سے آئین کی بالادستی کو بھی دھچکا لگا، ہماری توقع نہیں تھی کہ ایسا فیصلہ ہوگا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہو کہ اس آرڈر سے جج صاحب کا تعصب عیاں ہوا ہے، جج صاحب سے ہماری یہ توقع نہیں تھی۔