عمران خان گھر آئے تھے،حکومت مدت پوری کریگی، پرویز الٰہی

Jan 04, 2021 | 20:57:PM
عمران خان گھر آئے تھے،حکومت مدت پوری کریگی، پرویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چودھری پرویز الٰہی کا گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعدحکومت کی حمایت میں بڑا بیان سامنے آ گیا۔ کوئی دمادم مست قلندر نہیں،حکومت مدت پوری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کی اتحادیوں کے معاملات پر گورنر پنجاب چودھری سرور کیساتھ رسمی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں قہقہے گونجتے رہے۔ دونوں نے اتحاد کے معاملات پر کھل کر بات چیت کی۔ گورنر اور چویدری پرویز الہی کی ملاقات میں پرانی باتوں اور یادوں کا بھی تذکرہ رہا ۔ چوہدری پرویز الہی کا ملاقات کے بعد بڑا بیان سامنے آگیا ۔ چوہدری پرویز الہی نے پہلی بار حکومت کی پانچ سالہ مدت پوری ہونے کا دعوی کر دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔
 چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اپوزیشن سے بات چیت کے معاملات تحریک انصاف دیکھے گی، جو کچھ بھی ہو گا وفاقی سطح پر ہی ہو گا ۔ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کوئی گلہ شکوہ نہیں۔ عمران خان گھر آگئے تھے ۔کوئی دمادم مست قلندر نہیں، جلسے جلوس جمہوریت کا حسن ہے ۔
گورنر پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپوزیشن جلسے نہیں کرے گی تو زندہ کیسے رہے گی ۔ اپوزیشن سینٹ اور ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہی ہے۔گرما گرمی جمہوریت کا حصہ ہے، اپوزیشن نے بھی زندہ رہنا ہے۔