ڈور پتنگیں بھی دو، رشوت بھی دو، تمہاری پتنگوں کا بار کوڈ نہیں ہے، شکاری پولیس اہلکار خودشکارہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس کے چار اہلکاروں نے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے پتنگیں اینٹھ لیں اور رشوت بھی لی، چاروں پر مقدمہ بن گیا۔
شہریوں سے پتنگیں اور رشوت لینے پر مقدمہ درج ہونے کا واقعہ لاہور کے تھانہ گجرپورہ میں ہوا ہے۔
ایف آئی آر کمیں لکھا ہے کہ تھانہ گجر پورہ کے اے ایس آئی امجد، مرتضیٰ، نصیر احمد اور کانسٹیبل عرفان نے عثمان، سفیان اور سبحان کو گڈیاں پتنگیں لے کر جاتے ہوئے روکا اور بار کوڈ نہ ہونے کی وجہ سے ڈرا دھمکا کر ان سے رشوت کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے ان اہلکاروں نے شہریوں سے 56 ہزار روپے رشوت لی اور اس کے ساتھ ان سے سو سو گڈے بھی اینٹھ لئے، مطالبات پورے ہونے پر ان شہریوں کو چھوڑ دیا۔
پولیس اہلکاروں کی شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے گڈے پتنگیں اور نقد پیسے ہتھیانے کی گفتگو متاثرہ شہریوں نے سوشل پلیت فارم پر اپ لوڈ کر دی۔ یہ معاملہ فوراً ہی وائرل ہو گیا اور رشوت خور پولیس اہلکاروں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ سینئیر پولیس حکام نے معاملہ کا نوٹس لیا اور ان رشوت خور اہلکاروں کے اپنے تھانے تھانہ گوجر پورہ مین ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا۔
یہ متاثرہ شہریوں کی بجائے ڈی ایس پی گجرپورہ نعیم انور کی مدعیت میں درج ہوا ہے اور ایف آئی آر میں دفعہ 155/C کے ساتھ دیگر سنگین مجرمانہ حرکتوں کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔