ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات پر خصوصی عبادات کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی رات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔
شبِ برات پر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ، لوگ رات بھر نوافل کی ادائیگی، قرآن خوانی اور خصوصی عبادات میں مصروف رہے۔
ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کےلیے دعائیں مانگی گئیں۔
شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں:اہم بریک تھرو ،بڑی کامیابی مل گئی
علمائے کرام نے شعبان کی پندرہویں رات کو بے شمار فضائل کی حامل قرار دیا ہے، علمائے کرام کہتے ہیں کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کا سال بھر کا رزق، زندگی اور موت کے فیصلے لکھے جاتے ہیں۔ اس رات میں کی جانے والی عبادات کی فضیلت بہت زیادہ ہے اور یہ رات اللہ کے قریب جانے کا خاص موقع فراہم کرتی ہے۔