روسی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، روسی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو میں دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، تجارتی، معاشی اور انسانی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے تیل کی عالمی منڈی میں استحکام کے لیے اوپیک پلس فریم ورک کے تحت مشترکا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان