وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وزیر اعطم شہباز شریف سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف سے ملنے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پہنچے، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی ملاقات میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات بارے گفتگو کی گئی ، پنجاب و خیبر پختونخوا میں ہونے والے ممکنہ صوبائی انتخابات کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی مزید 31نشستوں پر 19 مارچ کو انتخابات شیڈول ہیں ، جس پر دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا۔