پنجاب اور کے پی میں انتخابات: الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھالیا

Feb 04, 2023 | 10:02:AM
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کے لئے 7 فروری کو اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کے لئے 7 فروری کو اجلاس طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسر شریک ہوئے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات، قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخاب پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے لئے آزادانہ، منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، رجسٹرار ہائیکورٹ پنجاب اور کے پی سے جوڈیشل افسران کی خدمات مانگ لی ہیں، رجسٹرار ہائیکورٹ پنجاب اور کے پی کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا اگلا اجلاس آئندہ منگل 7 فروری کو ہوگا، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، خیبرپختونخوا شریک ہوں گے، آئی جی پنجاب اور خیبرپختونخوا بھی شریک ہوں گے۔

آئندہ اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات پر بریفنگ دی جائے گی اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق پر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس 9 فروری کو ہوگا۔