مودی نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا، فردوس عاشق اعوان

Feb 04, 2021 | 18:06:PM
مودی نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا، فردوس عاشق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 95 ہزار 741 بے گناہ کشمیری قتل کئے جا چکے ہیں، 1 لاکھ سے زائد کشمیری بچے یتیم ہو چکے ہیں، 11 ہزار 234 خواتین اجتماعی زیادتی کا شکار بن چکی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پنجاب حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کی حکمت عملی طے کی ہے، گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب یوم کشمیر کے حوالے سے تقریب کا حصہ ہوں گے، تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی، انہوں نے کہاکہ کورونا کی وجہ ریلیوں اور جلسوں کو محدود کیا گیا ہے، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں تقریری مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔