آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ورکشاپ کے شرکاء کی بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ (MARSEW-8) کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ورکشاپ کے شرکاء کی بات چیت ۔نیول چیف نے درپیش میری ٹائم چیلنجز، مواقع اور بلیو اکانومی کے بے پناہ مواقع پر روشنی ڈالی۔
آئی اایس پی آر کے مطابق نیول چیف ن ایڈمرل نوید اشرف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کے کردار پر اظہار خیال کیا، انہوں نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز میں فعال شرکت پر بھی گفتگو کی۔شرکاء کو میری ٹائم خطرات، ساحلی کمیونٹیز کی ترقی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات کے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔
وفد اراکین پارلیمنٹ، سیاست دانوں، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے اعلیٰ افسران، میڈیا کے نمائندوں، کاروباری شخصیات، کاروباری رہنماؤں اور ماہرین تعلیم پر مشتمل تھا،وفد کے ارکان نے پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو بھی سراہا۔

گیارہ روزہ ورکشاپ کا مقصد سمندری سیکیورٹی اور بحر ہند کی جغرافیائی اہمیت کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل روڈ شو نیو یارک میں آئندہ ہفتے کے اختتام پر ہونے کا امکان