نارووال: باراتیوں کی دلہے پر 20 لاکھ روپے کے کرنسی نوٹوں کی برسات

Dec 04, 2023 | 13:14:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات ) نارووال میں ہونیوالی شادی میں نوٹوں کی بارش، بیرون ملک مقیم نوجوان کی شادی پر 20لاکھ  کے کرنسی نوٹ نچھاور کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نارووال سعودی عرب کے شہر جدہ میں روزگار کے سلسلہ میں مقیم شہباز جٹ کی شادی پر کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔  برات گاؤں سدووالہ پہنچی تو دولہاء کے بھائیوں اور رشتے داروں نے 100 ۔500 اور ایک ہزار کے کرنسی نوٹ نچھاور کیے گئے۔

مزید پڑھیں: جکارتہ میں کھڑےدو ائیر بس طیارے دو سال بعد پاکستان قومی فلائیٹ میں شامل

اہلیان کی ایک بڑی تعداد جھولیاں بھر کرنوٹ لوٹتے رہے۔ لوٹنے والے گھروں سے جال لے آئے اور نوٹ ہوا میں ہی جال میں ڈالتے رہے۔ اس انوکھی شادی پر 20 لاکھ مالیت کے کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے ہیں ۔