اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کر لی، دلہا کیساتھ تصاویر وائرل

Dec 04, 2023 | 12:44:PM
اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے دوسری شادی کر لی، دلہا کیساتھ تصاویر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار اور میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چودھری سے دوسری شادی کر لی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

گزشتہ روز سامنے آنے والی خبروں پر اداکارہ کرن اشفاق نے گزشتہ روز شام کو ہی اپنی دوسری شادی کی خود تصدیق کر دی اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی متعدد تصاویر شیئر کر دیں، نکاح کی یہ تقریب گزشتہ روز لاہور میں حمزہ علی چوہدری کی رہائشگاہ پر ہی منعقد ہوئی جس میں قریبی رشتے دار سمیت دوست احباب نے تقریب میں شرکت کی، دلہا اور دلہن نے نکاح کی تقریب کے لیے سفید رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

علاوہ ازیں اداکارہ کے نکاح کی کئی اور ویڈیوز  بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس میں اداکارہ قبول ہے کہہ رہی ہیں اور پھولوں کی چادر میں انٹری لے رہی ہیں۔

کرن اشفاق نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہندی کی تقریب کی تصویر بھی شئیر کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دونوں کے ہاتھوں اور چہرے پر ہلدی لگی ہے۔

اس کے علاوہ کرن کے شوہر حمزہ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر اسی تقریب کی ایک اسٹوری شیئر کی جس پر انہوں نے 'الحمداللہ' لکھا۔

حمزہ علی چوہدری پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر ہیں، بات کی جائے پیشے کی تو وہ ایک کارپوریٹ وکیل ہیں۔

حمزہ علی کے انسٹاگرام کے بائیو کے مطابق  وہ ماضی میں پروفیشنل کرکٹ  بھی کھیل چکے ہیں۔

حمزہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو واضح ہوتا ہے کہ وہ سیاسی طور پر کافی متحرک ہیں اور ہر سرگرمی کا حصہ ہوتے ہیں، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر چیئرمین بلاول بھٹو سمیت آصف زرداری، فریال تالپور ، شہلا رضا اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔