ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ سےملاقات، تصاویر وائرل

Dec 04, 2023 | 12:36:PM
پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس  ملاقات نے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہلچل مچاکر رکھ دی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔اس  ملاقات نے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہلچل مچاکر رکھ دی۔ 

گزشتہ ماہ ڈراما سیریل ’میرے ہمسفر’ میں معصوم، بھولی بھالی ’ہالا’ کا کردارباخوبی نبھانے والی اداکارہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کی مبینہ ملاقات کی وائرل  تصویر نے پورے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا جس کے بعد بھارت میں ان قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا کہ وائرل تصویر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ مذکورہ تصویر کو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ ہانیہ اور بادشاہ کی کبھی ملاقات ہی نہیں ہوئی۔

ان سب افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے بادشاہ سے ملاقات کے تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرکے ان افواہوں کو حقیقت میں تبدیل کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی جانب سے ہر گزرتے دن بیرونِ ملک بادشاہ کے ہمراہ سیر و تفریح کرتے اور یادگار لمحات گزارتے تصاویر اور ویڈیوز کا نہ تھمے والا سلسلہ جاری ہے۔ ان تصاویر نے نہ صرف پاکستانی مداحوں کو حیرات زدہ کردیا بلکہ بھارت میں بھی ان دو نامور فنکاروں کی ملاقات کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے سامنے آنے والی حالیہ تصویر میں ریپر بادشاہ اور ہانیہ کے ہمراہ معروف آرٹسٹ کرن اوجلا بھی موجود ہیں۔ اس اہم ملاقات میں ہانیہ نے کبھی شاپنگ کرتے اپنے لمحات کو یادگار بنایا تو کبھی  بادشاہ اور اپنے دوستوں کے ہمراہ لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوتے گاڑی کے اندر گانا گاتے مستی بھری ویڈیو بھی جاری کی۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز بھارتی طیارہ کریش، دو پائلٹ ہلاک

پوسٹ  کا اشتراک کرتے ہوئے ہانیہ نے کیپشن میں کافی کپ کا اموجی بھی شامل کیا جس پر مداحوں سمیت بادشاہ نے  ایک بار پھر اپنے منفرد تبصرے سے سب کی توجہ حاصل کی۔

بادشاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، "OJLE NU"۔ 

واضح رہے کہ ہانیہ اور بادشاہ کی ملاقات پر جہاں مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں بھارتی میڈیا سمیت کئی صارفین ایسے بھی ہیں جو ان کی ملاقات کو ڈیٹ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔