جنرل (ر) باجوہ کو توسیع دیکر بہت بڑی غلطی کی تھی،عمران خان

Dec 04, 2022 | 01:06:AM
عمران خان، جنرل باجوہ، توسیع، غلطی کی،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ جنرل (ر)باجوہ کو توسیع دیکر بہت بڑی غلطی کی تھی ، سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے ڈبل گیم کھیلی ہے ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ میری والدہ کہتی تھی کہ میں بڑا ہی سیدھا ہوں ہر کسی پر بھروسہ کر لیتا ہوں، ساری زندگی ماں کو کہتا رہا کہ مجھے کیا فرق پڑتا ہے جو بھی دنیا کرتی ہے میں تو کامیاب ہو جاتا ہوں، میں لوگوں پر بھروسہ کرتا ہوں،اپنے بچوں کو بھی کہتا ہوں کہ دلیر آدمی کسی پر شک نہیں کرتا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جنرل باجوہ کیساتھ گزرے ساڑھے 3 سال میں پہلی بار لگا کہ بھروسہ کرنا کتنی بڑی کمزوری ہے، جو جنرل باجوہ کہتے ہیں اس کا بھروسہ کر لیتا تھا، ان کاکہناتھا کہ میں کہتا تھا کہ دونوں ملک کیلئے ہیں، ہمارامقصد ایک ہے ملک کو بچانا ہے، مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ کس طرح جھوٹ بولاگیا، دھوکے دیئے گئے۔
عمران خان نے کہاکہ آخری دنوں میں بھی پتہ تھا اور آئی بی سے رپورٹ آ رہی تھی کہ گیم چل رہاہے،آئی بی والا بیچارے کوکیا نکالیں گے وہ بھی ڈر ڈر کر کہتا تھا تحریری نہیں زبانی آ کر بتاتاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو فیصل آبادی جگت مار دی، ویڈیو وائرل