رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو فیصل آبادی جگت مار دی، ویڈیو وائرل

Dec 04, 2022 | 00:52:AM
وفاقی وزیر داخلہ، رانا ثنا اللہ، پریس کانفرنس، عمران خان، فیصل آبادی جگت، مار دی،
کیپشن: رانا ثنا اللہ اور سعد رفیق پریس کانفرنس کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کو فیصل آبادی جگت مار دی،جس پر صحافی کھل کھلا کر ہنس پڑے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ہمراہ پررانا ثنا اللہ نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مثال اس میراثی کے بیٹے کی ہے جو گھروالوں سے ناراض ہو کر چھت پر چڑھ گیا اور دھمکیاں دینے لگا کہ میں چھلانگ لگانے لگا ہوں جس پر اس کے گھر والے اس کی منت سماجت کرنے لگے تو ایسا نہ کر ونیچے آ جاﺅ،لیکن وہ اپنے ضد پر اڑا ہوا تھا ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اسی دوران ایک شخص وہاں سے گزراتو اس شخص نے سب کو پیچھے ہٹاتے ہوئے لڑکے سے کہا کہ مارو چھلانگ، اس پر لڑکے کے گھر والے بولے کہ یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے تم کیوں مداخلت کرتے ہو۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عمران خان بھی اسی لڑکے کی طرح2014 سے ہر بات پر دھمکی دے رہے ہیں کہ میں آ رہا ہوں میں یہ کر دوں گا میں اسلام آباد بند کردوں گا،میں آپ کو چھپنے کی جگہ نہیں دوں گا،اب ہم اس بات پر بضد ہے کہ تم نے جو چھلانگ لگانی ہے لگاﺅ،ہم تیار بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان