اسمبلیوں سے استعفے یا لانگ مارچ ! لاہور جلسے میں متوقع اعلان

Dec 04, 2020 | 20:23:PM
اسمبلیوں سے استعفے یا لانگ مارچ ! لاہور جلسے میں متوقع اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نائب صدرمریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر بھی اتفاق رائے ہے۔مریم نواز نے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جب کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیئے جس کے بعد مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔