احساس کفالت سنٹر پرلوگوں کا حملہ، اینٹیں برسا دیں

Dec 04, 2020 | 19:59:PM
احساس کفالت سنٹر پرلوگوں کا حملہ، اینٹیں برسا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں احساس کفالت پروگرام  سنٹرمیں بد نظمی پر مقامی افراد نے سنٹر پر اینٹیں برسادیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل روجھان میں احساس کفالت پروگرام سنٹرپر اینٹوں سے حملہ کرنے والے افراد نے الزام عائد کیا کہ احساس کفالت  سنٹر کے اہلکاروں نے ان کی خواتین سے بدتمیزی کی۔
ڈی ایس پی روجھان چو دھری فیاض کا کہنا ہے کہ خواتین سے کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی صرف ایک خاتون زبردستی  سنٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی جسے پولیس اہلکار نے روکا تھا۔واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد احسان کفالت پروگرام سنٹروں پر بھی بدنظمی کے واقعات ہو چکے ہیں لیکن اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ امدادی پروگرام کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔